گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے مسمی قیصر محمود ولد محمد اقبال سکنہ بارو کی ہارویسٹر مشین مالیتی 16لاکھ روپے چوری میں ملوث تین کس ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان نے پانچ ماہ قبل مدعی کی ہارویسٹر مشین چوری کی تھی۔ جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 147/19مورخہ 01.08.19جرم 381 ت پ تھانہ کڑیانوالہ میں درج کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سعید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ رائے فیاض احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان منیر حسین ولد غلام محمد 2۔فیصل احمد 3۔منیب احمد پسران منیر حسین سکنائے مالیکی ڈسکہ ضلع گجرات کو گرفتار کرکے مال مسروقہ ہارویسٹر مشین مالیتی 16لاکھ روپے برآمد کرلی۔ ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

Shares: