کوئٹہ دھماکہ، کس نے کی ذمہ داری قبول، طالبان رہنما مارے گئے یا زخمی ہوئے؟ متضاد دعوے

0
31

کوئٹہ دھماکہ، کس نے کی ذمہ داری قبول، طالبان رہنما مارے گئے یا زخمی ہوئے؟ متضاد دعوے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی پوسٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، داعش نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ابوجراح بلوچ نے طالبان پر حملہ کیا

دوسری جانب افغان نیوز ایجنسی نے طالبان کے چیف جسٹس کے دھماکے میں مارے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان چیف جسٹس دو بیٹوں کے ہمراہ زخمی ہوئے، افغان نیوز ادارے نے طالبان چیف جسٹس کی زخمی حالت میں تصویر بھی جاری کر دی.

ایک اور افغان نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں افغان طالبان کے چیف جسٹس شیخ عبد الکریم کے بھائی ، حاجی محمد حلیم ، مولوی حاجی احمد خان ، گل آغا اخوند ، مولوی امان اللہ اور حاجی احمد خان بھی مارے گئے ہیں جو طالبان کے رہنما تھے..

دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ مسجد دھماکے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے،

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرحد پر باڑ لگانا شروع کردی ہے، باڑ لگانے سے بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ دھماکہ میں شہید اور زخمی افراد کے نام جاری، صدر مملکت، نیول چیف، وزیر خارجہ کی مذمت

کوئٹہ دھماکہ ،آرمی چیف کی مذمت، مزید کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی ،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔

کوئٹہ دھماکے میں طالبان کی انتہائی اہم شخصیت کے مارے جانے کی اطلاعات

Leave a reply