پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ حنا الطاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے پرائیویٹ پروڈکشن کمپنی کی سی ای او نوشین آغا کی درخواست پر تھانہ کوہسار اسلام آباد کے ایس ایچ او کو پٹیشنر کے الزامات کے تحت اداکرہ حنا الطاف پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرنے کا حکم دیا

نوشین آغا نے اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی پر رقم غبن کرکے فرار ہونے کا الزام عائد کیا ہے

نوشین آغا کے مطابق جب انہوں نے رابطے کی کوشش کی تو سب نے فون اٹھانا بند کردیا بعد میں معلوم ہوا کہ حنا الطاف، آغا علی، سہیل افتخار اور گل زیب نے ملی بھگت کر لے دھوکہ دہی سے نوشین آغا ان کی کمپنی کو شدید مالی اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے

ملزمان نے نوشین آغا کو دھوکہ دے کر رقم ہتھیا کر فراڈ کرکے قیمتی سامان لے کر فرار ہو کر ایک رجسٹرڈ کمپنی کی شہرت اور ساکھ کو اورمالی طوتر پر بھی شدید نقصان پہنچایا ہے

لہذٰاان سب سے نوشین آغآ کی رقم 14 لاکھ50 ہزار واپس دلائے جائیں اوران کے ڈرامہ اسکرپٹ، کاسٹ اور دیگر لوگوں کے کانٹریکٹ کے کاغذات، فلمائے گئے شوٹ کی ویڈیوز اور دیگر قیتمی سامان بھی بازیاب کرایا جائے ملزمان کے خلاف مقسدمہ درج کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے

Shares: