اگر دنیا سے مائیں ختم ہو جائیں تو کیا ہوگا?

0
58

سوشل میڈیا پر تیلی نام کے چلنے والے چینل پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے کہ ماں کے بغیر گھر کا کیا حال ہوتا ہے اور اگر دنیا سے مائیں ختم ہو جائیں تو کیا ہوگا

ہم سب جانتے ہیں کہ ماں صبح سے لے کر شام تک ہر ٹائم گھرکو کیسے دیکھتی ہے صبح اپنے بچوں کو اٹھانا ہو یا ہر کسی کی پسند کا ناشتہ بنانا ہو پورے گھر کے لئے یا بچوں کو سکول بھیجنا ہو یا اسائنمنٹس یا فیس جمع کروانی ہو بچوںبکو سکول کے کام ہوم ورک میں مدد سے لے کر ہر چیز تک اور راشن یوٹیلٹی بلز اور گھر کے ملازموں تک کی تنخواہوں تک کو ہر چیز ایک عمدہ اور پرفیکٹ طریقے سے پر سکون ہو کر کرتی ہیں کہ گھر ایک باقاعدہ نظام سے چل رہا ہوتا ہے

ماں تجھے سلام گیت ماں کے لئے بنایا نہ کہ ملک کے لئے اے آر رحمن


لیکن اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مائیں اگر اس دنیا سے ختم ہو جائیں تو یہ چھوٹے چھوٹے سب کام کرنا ایک عذاب لگتا ہے اور ایک ہی دن میں ہر چیز ادھر سے ادھر ہو جاتی ہے گھر بکھر سا جاتا ہے ہر چیز میں بد نظمی پیدا ہوجاتی ہے یہاں تک کہ گاڑی کی چابی تک خود ڈھونڈ نہیں سکتے اور جب ہمیں کوئی چیز ڈھونڈنی ہو تی ہے تو ہمیں نہیں مل رہی ہوتی جب کہ ماں اسی جگہ سے وہ چیز منٹوں میں ڈھونڈ لاتی ہیں جہاں پر ہم بارہا دیکھ چکے ہوتے ہیں

اس ویڈیو میں ماں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بچوں کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ ماں کے بغیر گھر کی حالت کیا ہوتی ہیں اولاد شوہر گھر ہر چیز عورت اور ماں کے بغیر کچھ نہیں شوہر جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بیویاں گھر میں سارادن فری ہی رہتی ہیں ان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں لیکن جب بیویوں کے بغیر بچوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ گھر اور ہر چیز کو دیکھنا پڑتا ہے تو چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں تب بیوی بچوں کو خودکام کرنا پڑتا ہے تو تب انہیں ماں کا اہمیت کا احساس ہوتا ہے

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی اور سینکڑوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں

اس کے ڈائریکٹر عمار علی دانش اور اور محمد مرتضی علی زئی ہیں جبکہ اس ڈرامے کو لکھا گل زیب شکیل اور علی عباسی نقوی نے ہے

پوسٹ پروڈکشن صیہب ندیم جبکہ پروڈکشن ہیڈ شاہ رخ تسنیم ہیں

جبکہ اس مین ایاز خان موجز حسن صباحت اور صوفیہ خان مرکزی کردار اد کریں گے

Leave a reply