نئی دہلی : آر ایس ایس نظریہ مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نظریہ نسلی برتری، مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے۔
ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے انتہاپسند نظریے نے جوہری ملک کے ایک ارب لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر آئے گا تو اس سے بہت خون خرابہ ہوگا۔
An extremist ideology RSS has taken over a nuclear-armed country of over a billion people. It is an ideology based on racial superiority & hatred of Muslims & all minorities. Whenever this genie has come out of the bottle, it has always led to bloodshed. https://t.co/GKrGZSabiE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نامی تنظیم ابتدا سے ہی ہندوتوا کی جانب مائل جماعتوں اور تنظیموں سے وابستہ رہی ہے۔ بی جے پی اس کی سیاسی شاخ ہے۔ بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد، بن واسی کلیان سمیتی، اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد جیسی متعدد تنظیمیں اس کی محاذی شاخیں ہیں جو الک الگ علاقوں میں الگ الگ طریقے سے اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سبھی تنظیموں کا نصب العین ہندوتوا کا فروغ ہے۔
ان میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد جیسی تنظیمیں اب اپنے ارکان کو لڑائی اور مسلح ٹکراؤ کی تربیت بھی دیتی ہیں۔ بجرنگ دل جیسی تنظیموں کی نوعیت ملیشیا جیسی ہے جن کا کردار انتخابات میں سماجی ٹکراؤ اور سیاسی مفاد کے حصول کے لیے دنگے فساد میں اکثر نظر آتا ہے۔
ان میں سے بعض تنظیموں نے اب خود کو سینا یعنی فوج کہنا شروع کر دیا ہے۔ ان تنظیموں کے حکمراں جماعت بی جے پی سے گہرے تعلقات ہیں۔ گائے کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ’گؤ رکشا‘ سمیتیوں اور ‘اینٹی رومیو’ سکواڈ جیسے پرتشدد گروپوں میں انھی ملیشیا کے نوجوان شامل ہوتے ہیں۔
بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد آر ایس ایس کے ارکان کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ارکان کی تعداد اب لاکھوں میں ہے جو تنظیم کے سربراہ کی ایک آواز پر منظم طریقے سے فوجی ڈسپلن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
عزت مآب سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر اومان کے عوام سےتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے اومان کو جدیدریاست کیصورت میں ڈھالا۔ انکی رحلت سےاومان نےاپناعزیز قائد کھویاتوپاکستان ایک بااعتمادقریبی دوست سےمحروم ہوگیا۔اللہ کریم ان پرابدی سکون نچھاور کریں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر عمانی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔وزیر اعظم نے کہاسلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے عمان کو ایک جدیدریاست کی صورت میں ڈھالا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سلطابن قابوس کی رحلت سے جہاں عمان نے اپنا عزیز قائد کھویا ہے وہیں پاکستان بھی ایک با اعتماد قریبی دوست سے محروم ہوگیا ہے ۔اللہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کریں۔
میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔اسکے ساتھ میں نے صوبائی حکومت کوزخمیوں کاعلاج معالجہ یقینی بنانےکی بھی ہدایات دی ہیں۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جری اور مثالی افسر تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کوئٹہ میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکام کو بزدل دہشت گردوں کوجلد کیفر کردار تک پہنچا نے کا حکم دیاہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہناتھا کہ میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
انہوں نے واقعے میں شہید پولیس افسرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جرات مند اور مثالی افسر تھے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گذشتہ روز دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کاکہناہے کہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایس ایچ او کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاون تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔