اسلام آباد:افغان صدر اشرف غنی2روزہ دورہ پاکستان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی امید قائم ہوگئی .خطے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت متوقع،پاکستان افغانستان میں تعمیر نو کے حوالے سے افغان حکومت کو امداد بھی فراہم کرے گا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا دوروزہ پاکستان طئے پا گیا ہے اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰحکام سے بھی ملاقات کریں گے.
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق افغان صدر 28 جون کو لاہور تشریف لائیں گےاور لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں گے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور افغانستان کی طرف سے پاکستانی علاقوں میںافغان فورسز کی دراندازیوں اور جھڑپوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں پی ٹی ایم کی شرپسندی اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افغان عناصر کے بارے میں اشرف غنی کے سامنے معاملات اٹھائیں جائیں گے.اشرف غنی کے حالیہ دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوریاں کم ہونے کی امید کی جارہی ہے. اشرف غنی کے اس دورہ پاکستان پر بھارتی اور امریکی حکام بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں. امریکہ افغانستان میں امن و امان اور امریکی فورسز کے تحفط کے لیے پاکستان سے درخواست کرچکا ہے کہ وہ افغانستان میں حکومت مخالف قوتوں پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے حالات کے بہتر کرنے میں مدد کرے