وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں مختلف محکموں کے107ملازمین کو بہبود فنڈز سے میر ج گرانٹ کے 19 لاکھ 90 ہزار کے چیکس جاری کئے گئے ہیں تاکہ ملازمین اپنی بیٹیوں کی شادیوں پر آنے والی اخراجات کو پورا کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میرج گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیومحمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف ، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ بہبود فنڈز کا مقصد ہی سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کرنا ہے تاکہ انکی بچیوں کی شادی ، بچوں کی تعلیم وغیرہ کیلئے ان کی امداد کی جا سکے۔

وہاڑی : سرکاری ملازمین کو بہبود و فلاح فنڈ جاری
Shares: