ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان
باغی ٹی وی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ سندھ کی مقامی قیادت بھی ایم کیوایم سے ملاقات کرے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کا بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے، کراچی ہمارا معاشی حب ہے، اس کو کسی صورت نظراندازنہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے
دوسری جانب اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ ہمارے اتحادی ہیں، کو شش کریں گے ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔
پی ٹی آئی حکومت کو لگا بڑا دھچکا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی دیر پہلے پتہ ایم کیو ایم کے اعلان کا پتہ چلا ہے ، جب بھی اتحادی حکومت بنتی ہے، تو ہرجماعت کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے، تحفظات بھی ہوتے ہیں تاہم انہیں دور کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قائم اور مضبوط ہے ، رانا ثناللہ اپوزیشن میں ہے وہ تو حکومت جانے کی بات ہی کریں گے، حزب اختلاف کے خواب دیکھنے اور خواہشات پر پابندی نہیں
واضح رہے کہ اس سے پہل خالد مقبول صدیقی نے اپنے قلمدان کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا..کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی۔