کراچی:سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آلراؤنڈر عمیمہ سہیل نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے پی سی بی ڈائنامائٹس کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود پی سی بی بلاسٹرز کی یہ ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان 39 گیندوں پر 43 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔ انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے جویریہ رؤف کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔ جویریہ رؤف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ثناء میر نے 2 جبکہ عمیمہ سہیل اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹر عمیمہ سہیل رہیں جنہوں نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 44 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
مڈل آرڈر بیٹر کائنات حفیظ کی 28 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں ایک وکٹ اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے پر عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
شیڈول:
13 جنوری بروز پیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن
14 جنوری بروز منگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ
16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، بوقت شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال
اسکواڈز:
پی سی بی بلاسٹرز:
رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔
ٹیم آفیشلز:
وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔
پی سی بی چیلنجرز:
بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔
ٹیم آفیشلز:
عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔
پی سی بی ڈائنامائٹس:
ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔
ٹیم آفیشلز:
کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔