بھارت:فرقہ وارانہ جھڑپ، قبرستان میں لگائی آگ، کئی افراد زخمی، پولیس تعینات

0
36

دربھنگہ:بھارت:فرقہ وارانہ جھڑپ، قبرستان میں لگائی آگ، کئی افراد زخمی، پولیس تعینات ،اطلاعات کےمطابق جالے تھانہ کے ریونڈھا گاؤں کے جھوٹکی فقیر تکیہ مسجد کے پاس نمازکےدوران مذہبی جلوس میں شامل باجے کی تیز ساونڈ پرایک خاص فرقہ کی جانب سے اعتراض کئے جانے پرشرپسندوں نے کڑا رخ اختیار کیا اور جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے ساونڈ کو جاری رکھنے پر آمادہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں فرقوں کے لوگوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد بھیڑ نے حملہ شروع کردیا۔ تاہم دونوں جانب سے ہوئی سنگ باری کے بعد حالات بگر گئے لیکن انتظامی افسران نے بروقت کارروائی کر حالات کو پرامن بنایا۔ ٹاور چوک کے قریب ہوئی جھڑپ میں مقامی چوکیدار سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے تاہم انتظامی افسران سے اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

فی الحال سیٹی ایس پی یوگیندر کمار ،صدر ایس ڈی او راکیش کمار گپتا ، صدر ایس ڈی پی او انوج کمار اور مقامی تھانہ انچارج دلیپ کمار پاٹھک کی قیادت میں رائیٹ کنٹرول وہیکل کے ساتھ مسلح فورس کی تعیناتی کے ساتھ کئی تھانوں کی پولیس موقع پر کیمپ کر رہی ہے۔ شرپسندوں کے ذریعہ قبرستان میں لگائی گئی آگ کو فائر بریگیڈ کی مدد سے بجھالیا گیا ہے۔ گاؤں میں حالات معمول پر ہیں اور پولیس کی نقل حرکت جاری ہے۔

جیسے ہی سنگ باری کے بعد ریونڈھا میں ہم آہنگی بگڑنے کی خبر عام ہوئی حالات فرقہ وارانہ شکل لے لیا۔ تاہم جلوس میں شامل شرپسندوں نے فقیرتکیہ کی قبرستان میں آگ لگا دی اور پوپری سے لوٹ رہے 32 سالہ نوجوان کو گھیر کراس پردھاردار ہتھیارسے حملہ کر شدید طور پرزخمی کردیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت ریونڈھا گاؤں کے محمد منصور عالم کے لڑکے محمد ارشاد کے طور پر ہوئی ہے جس کا علاج مقامی ریفرل اسپتال میں چل رہا ہے۔

محمد ارشاد پوپری سے بائک سے کرانہ دکان کا سامان لیکر لوٹ رہا تھا تبھی پٹیل چوک کے پاس اس پر جان لیوا حملہ ہوا۔ حملے میں اس کے دائیں ہاتھ کی 3 انگولیاں کٹ گئی ہیں اور جسم پر گہرے چوٹ لگے ہیں۔

Leave a reply