گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو 15 روز گزر گئے، کتنا ہوا نقصان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ایک ہفتے میں سبزی اور پھل فروشوں کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے سبب کنٹینرز ملک کے مختلف حصوں میں رکے ہوئے ہیں اور بیرون ملک ترسیل تعطل کا شکار ہے۔ٹرانسپورٹرز اتحاد کے ترجمان امداد حسین نقوی نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطے میں ہیں اور جلد کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے رزاق داود اور گورنر عمران اسمعیل اوور لوڈنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کریں گے، مقامی اور ملکی صنعتوں کی تیار کردہ برآمدی مصنوعات کی بندرگاہوں تک ترسیلات مطالبات کی منظوری کے بعد ہی بحال ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دو بین الاقوامی بندر گاہیں ہیں مگر ٹرانسپورٹرز کو اپنے ٹرک، ٹرالرز اور کار کیرئرز پارک کرنے کے لئے پارکنگ یارڈ تک دستیاب نہیں۔
واضح‌رہے کہ ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے .اور بار برداری و دیگر کاروباری متاثر ہوا ہے .

Shares: