سعودی عرب میں جاپانی وزیرا عظم کی کیسے ہوئی آؤ بھگت
باغی ٹی وی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔

جاپانی وزیراعظم کے پہنچنے پر موسم سرما کی مناسب سے بنائے گئے کیمپ (خیمے) میں شاہی خاندان کی شخصیات اور مملکت کے وزراء نے شنزو آبے کا استقبال کیا۔ اس دوران سعودی لوک فن کاروں نے مقبول عوامی ورثے کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو پرانے وقتوں سے مملکت میں اس طرح کے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے خیمے میں قیام کے دوران سعودی عرب کے قومی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔واضح رہے کہ اس موقع پر دونون ممالک کےدرمیان باہم دلچسپی کے امور اور آپس میں تعاون بڑھانے پر بھی غور و خوض‌ہوا.

Shares: