اسلام آباد:پلاسٹک منی فراڈ اوراے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں ، سائبرونگ ایف آئی اے کی ہدایات،اطلاعات کےمطابق ایف آئی اے کے سائبرونگ نے شہریوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں تاکہ آپ نقصان سے بچ سکیں

باغی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے سائبروینگ آصف نے انکشاف کیا کہ اےٹی ایم پرجب یوزرکارڈ استعمال کرتا ہے تووہاں کریمینل افراد ایک ایسی ڈیوائس لگا دیتے ہیں تو وہ صارف کا ڈیٹا چیک کرلیتے ہیں اورمحفوظ کرلیتے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ چھوٹی سی ڈیوائیس کسی ٹیپ کے ساتھ چپکائی ہوتی ہے اورصارف کو پتہ تک نہیں چلتا

https://twitter.com/AsifIqbalccw/status/1216774651944349697?s=08

سسنٹنٹ ڈائریکٹرآصف اقبال چوہدری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صارف جب اے ٹی ایم کارڈ داخل کرتا ہے تووہ ضرور ایک مرتبہ چیک کرلے کہ کہیں کوئی ڈیوائس تو نہیں لگی ہوئی اگرلگی ہوئی گی تواس کا پتہ چل جائے گا اورصارف نقصان سے بچ جائے گا

دوسری اہم چیز جو انہوں نے بتائی کہ بعض اوقات کسی شاپنگ سینٹرپریا کسی ہوٹل پرجاتے ہیں توای ٹی ایم کارڈ یا کریڈٹ کارڈ دیتے ہیں اورخود مصروف ہوتے ہیں تواس دوران پاکٹ میں ایک ایسی چھوٹی سی ڈیوائس لگی ہوتی ہے جوکہ سب کچھ پڑھ کرڈیٹا محفوظ کرلیتی ہے اوربعد میں ڈبلیکیٹ کارڈ بناکرفراڈکیا جاتا ہے

Shares: