رکن پارلیمنٹ کو ملا دھمکی آمیز خط ،تحقیقات شروع ،خط کس نے بھجوایا ابھی تک معلوم نہین ہو سکا، تحقیقاتی ادارے نشاندہی میں مصروف ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی بھوپال سے رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس کے بعد بھارت بھر میں ہلچل مچ گئی ،رکن پارلیمنت نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک لفافہ ملا جس میں متعدد دھمکی آمیز خط اور کیمیکل پاؤڈر تھا

رکن پارلیمنٹ نے پولیس کو بتایا کہ میری رہائشگاہ پر کسی نے لفافہ پہنچایا اور جب میرے سیکرٹری نے لفافہ کھولا تو اس میں سے پاؤڈر اور دھمکی آمیز خط نکلے، پاؤڈر سے میرے سیکرٹری کو خارش شروع ہو گئی، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں

رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط اردو میں ہے،خط میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، این ایس اے اجیت ڈووال ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور کشمیر کے گورنر کے ساتھ میری تصویروں کو قلم کے ذریعے گلے کے مقام پرنشان زدہ کیا گیا ہے، یعنی وہ ہمیں قتل کی دھمکی دے رہے ہیں.۔خط ملنے کے بعد ان کی جان کو خطرہ ہے.

Shares: