حکومت کو ملی عدالت سے 10 روز کی مزید مہلت،یہ کام کریں ورنہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق   کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کامعاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کومزید 10 روزکی مہلت دے دی،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےمزیدمہلت کی استدعامنظورکر لی،ن لیگی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے ، اسلام آبادہائیکورٹ نےسماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے امیدوار بابر یعقوب فتح محمد کا نام واپس لینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے گزشتہ تمام اجلاسوں میں حکومت بابر یعقوب کے نام پر اصرار کرتی رہی ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ تعطل کا شکار رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے حکومتی نامزد امیدوار فضل عباس میکن کے نام کو موزوں قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم نے بابر یعقوب کا نام واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی کے مطابق دو ناموں پر اتفاق ہو چکا ہے

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے،·پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے ،

Shares: