رانا مشہود نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود احمد خان نے فلیٹیز ہوٹل میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہےکہ عمران خان نشئی ہے ان کی بات کا جواب نہیں دینا چاہیے، عمران خان سب سے بڑا فراڈیہ ہے اور اپنے ارد گرد فراڈئیے بٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نےکہا کہ عمران خان قوم کو بتائے ان کی بہن نے اربوں روپے کہاں سے کمائے، عمران خان جہانگیر ترین اور اپنے گرد بٹھائے انویسٹرزکے بارے میں بھی قوم کو بتائے کہ انہوں نے پیسے کہاں سے بنائے،

رانا مشہود نے کہا قوم عارف نقوی اور ابراج گروپ کو نہیں بھولی جس پر عمران خان پلتا رہاہے، عمران خان اپنے پالنے والوں کو سیف گاڈ کررہاہے بلکہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسانے کاکام کررہاہے،حکومت کے پاس نواز شریف کی صحت کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں وہ جان بوجھ کر خود مسائل پیدا کرتی ہے، نوازشریف کا ریسٹورنٹ جاکر ہوا خوری کرنا حکومت کو ہضم نہیں ہو رہا،

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت پر تو بات کرتی ہے حریم زدہ وزراء پر بات کیوں نہیں کرتی،نوازشریف کی صحت پر سرکاری میڈیکل بورڈ نے جو رپورٹس بنائیں اس کے مطابق ان کا علاج ہو رہاہے،نوازشریف صحت مند ہوکر وطن واپس آئیں گے جس دن وہ واپس آئیں گے حکومت کے جانے کا دن ہوگا، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں اور قوم کے سامنے پی ٹی آئی والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سیاست کی ، موجودہ آرمی چیف کے عمران خان اور پی ٹی آئی کے سوا کوئی دشمن نہیں ہے،

Shares: