بالآخرحکومت مستعفی ہوہی گئی ،نئے وزیراعظم کے لیے راہ ہموارہوگئی

0
41

ماسکو:بالآخرحکومت مستعفی ہوہی گئی ،نئے وزیراعظم کے لیے راہ ہموارہوگئی ،اطلاعات کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قوم سے خطاب کے بعد حکومت مستعفی ہوگئی۔حکومت کی طرف سے اس فیصلے کا مقصد روسی صدر کوقانون سازی کے مراحل طئے کرنے کے لیے موقع فراہم کرنا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر اعظم دمتری میڈویڈیف نے کہا کہ ان کی حکومت صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئین میں تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے استعفیٰ دے رہی ہے۔روسی حکومت کی جانب سے یہ غیر متوقع اعلان صدر پیوٹن کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی کے لیے ملک گیر انتخابات کی تجویز کے فوری بعد سامنے آیا ہے ۔اس تبدیلی سے اقتدار صدارت سے پارلیمنٹ کو منتقل ہوجائے گا ، جس کے بعد روس کو ایک نیا وزیر اعظم مل جائے گا۔

ذرائع کےمطابق روسی وزیر اعظم کا استعفی ٰ دینے کے بعد کہنا تھا کہ صدرکی تجاویزسےملکی طاقت کےتوازن میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی۔نئے وزیر اعظم کے ممکنہ امیدواروں میں ماسکو کے میئر سیرگی سوبیانین ، وزیر اقتصادیات میکسم اورشکن اور وزیر توانائی الیکزینڈر نوواک شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے آئینی اصلاحات کی تجویز دی تھیں۔

Leave a reply