بھیرہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے اور مسائل کے بر وقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ایک مثبت عملی قد م ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر رانا نے تحصیل کمپلکس بھیرہ میں مشترکہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل اور سب ڈویژنل پولیس آٖفیسر شکیل جنجوعہ بھی موجود تھے۔ عوام نے کھلی کچہری میں ریونیو اور پولیس سے متعلق شکایات پیش کی جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ قبرستان مقبوضہ اہل اسلام کے رقبہ کو وا گزار کرانے اور شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر شہر کے پھیلاؤ کے مطابق کچرا تلف کرنے کے لیے شہر سے دور ڈمپنگ پوائنٹ، سرکلر ڈرین کی صفائی اور اس کے اوپر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ شہر ی مسائل کے حل کے لیے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ واثق عباس ہرل اور علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے سب ڈویژنل پولیس آفیسر شکیل جنجوعہ اور انسپکٹر فواد علی شیرازی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

بھیرہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے اور مسائل کے بر وقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Shares: