خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،پرویزمشرف کی درخواست میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،
درخواست میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بارخلاف ورزی کی،خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئمن ہوں ،انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی،سزا کا فیصلہ ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری اور اسلامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ,مشرف کے وکیل نے 67 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی.
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔
خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟
پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا