شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

0
52

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بالخصوص خلیج میں جہازرانی کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کے مابین ملا قات ہوئی جس میں‌ خطے میں جاری کشیدگی اور مسائل پر بات چیت ہوئی .

مائیک پومپیو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہُرمز میں میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی ہے۔

خلیج عُمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک حال ہی میں دو آئیل ٹینکروں پر حملے کیے گئے ہیں ۔امریکا اور سعودی عرب نے ایران پر ان حملوں کا الزام عاید کیا ہے جبکہ تہران نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

مائیک پومپیو نے واشنگٹن سے مشرقِ اوسط کے دورے پر روانہ ہونےسے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ امریکا ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے ارادے کے باوجود اس کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔

Leave a reply