سیالکوٹ: کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق،اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ میں گیس ہیٹر کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 معمر سگی بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

سیالکوٹ سے ذرائع ک مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ رنگپورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دونوں بہنیں کمرے میں سورہی تھی کہ اچانک پاس جلائے گئے گیس ہیٹر سے بیڈ شیٹ کو آگ لگ گئی جس کے باعث کمرے میں آگ لگنے کے باعث دونوں بیوہ معمر خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہ تھا،یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ دنوں بہنیں معمر تھیں اورجب آگ لگی تووہ اپنے آپ کوبچانے کے لیے کوشش بھی نہ کرسکیں‌، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق ان دونوں بہنوں کی تدفین کردی گئی ہے ، پولیس اس واقعہ کی تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے

Shares: