لاہور:ن لیگ کا "لندن پلان” کیا ہے ، اسحاق ڈار نے مبشر لقمان کو صاف صاف بتا دیا ،باغی ٹی وی کےمطابق آج لندن سے پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما سابق وزیرخزانہ اورمیاں محمد نواز شریف کے کارخاص اسحاق ڈار نے معروف اینکر،ممتاز صحافی مبشر لقمان سے ملکی سیاسی حالات پر اہم نشت کرتے ہوئے اہم انکشافات کیئے ہیں

باغی ٹی وی کےمطابق ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے دوستانہ انداز میں سوال کیاکہ جناب ڈار صاحب ہیں توآپ ٹیکنوکریٹس لیکن نوازشریف اورن لیگ کے اہم فیصلے کے حوالے سے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں ،مبشرلقمان نے باتوں باتوں میں‌سوال کرہی دیاکہ لندن پلان کیا ہے؟

کوئی پلان نہیں ہے، ان کی صحت کا حقیقی مسئلہ ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایسے ہی کلثوم نواز کے بارے میں بھی یہی قیاس آرائیاں کی جاتی تھیں ، وہی مسئلہ نواز شریف کا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ اگر یہ ٹھیک ہے تو پھرمیاں صاحب کی میڈیکل رپورت میں پلیٹلیٹس کا تو کوئی ذکر نہں ، جو بیان کیا جاتا ہے اس کا میڈیکل رپورٹس میں ذکر نہیں

مبشرلقمان نے اس کے جواب میں ایک خوبصورت سوال کیا کہ جب کلثوم نواز کے بارے میں یہ چہہ میگوئیاں کی جارہی تھیں کہ وہ تو بیمار ہیں لیکن پاکستان میں ان کے خاندان والے سیاست چمکارہےتھے ، اس پراسحاق ڈار نے جواب دیا کہ یہ بات تو حقیقت ہے کہ انسانی فطرت یہی ہےکہ اپنے ہی اس موقع پرساتھ ہوتے ہیں لیکن چونکہ میاں صاحب پارٹی کے سربراہ تھے توان کا یہاں موجود ہونا لازمی تھا

Shares: