اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر”سور”اور جہاز کی ٹکر، "سور” ہلاک تو ہوگیا مگرسبق بھی دے گیا

0
57

اسلام آباد :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پرسور جہاز کے نیچے آکرہلاک ہوگیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ کے رن وے پر سور گھس آیا جو جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک ہو گیا۔جس پر ایک طرف حکام کہہ رہے ہیں‌کہ کوئی نقصان نہیں ہوا تو دوسری طرف سوشل میڈیا پرپوچھا جارہا ہےکہ کیا یہ ہے سیکورٹی جہاں سورجیسے خطرناک جانور آگھسیں‌،

 

ٹریفک حادثات : 700 افراد سالانہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں‌

اسلام آباد سے سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے بیرونی جنگلے کی دیوار کے نیچے سے زمین کھود کر ایک سور رن وے تک پہنچ گیا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ سوراس وقت رن وے پرآیا جب ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز لینڈنگ کے بعد ٹیکسی وے پر تھی، واقعے پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے ویل سے جانور ٹکرا گیا ہے۔

نوکریاں ہی نوکریاں : 10 سال بعد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

ادھر سول ایوی ایشن حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ہلاک ہونے والے جانور کی باقیات ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سول ایوی ایشن پرسوشل میڈیا کے ذریعے سخت تنقید کی جارہی ہے کہ اتنی سستی کا مظاہرہ کا گیا کہ ایئرپورٹ کے گردونواح کوئی سیکورٹی اورچیک نہیں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

Leave a reply