وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے ہو گئی ہے، جولائی 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں میں تیسری ملاقات ہوگی،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 21سے 23جنوری تک ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹوچیئرمین کی دعوت پراجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان فورم کےخصوصی سیشن سےخطاب کریں گے وزیراعظم کی عالمی اداروں کے نمائندوں سےملاقاتیں ہوں گی ، وزیراعظم کی کارپوریٹ بزنس اورٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے ملاقاتیں ہوں گی،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کارپوریٹ لیڈرزاورسی ای اوزسے بات چیت کریں گے،سائیڈلائنزپروزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں، وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیاکو انٹرویوزدیں گے، وزیراعظم سینئرایڈیٹرزسے بھی بات چیت کریں گے،

ورلڈ اکنامک فورم 21 تا 24 جنوری 2020ء کو ڈیوس سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔ وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی معیشت پر بات چیت کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم فورم کی سائیڈلائن پرمختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

Shares: