ماں بیٹی منشیات کی خطرناک سمگلرزنکلیں،تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرتے پکڑی گئیں
اسلام آباد:ماں بیٹی منشیات کی خطرناک سمگلرزنکلیں،تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرتے پکڑی گئیں ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی سے 2 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزمات تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ماں بیٹی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد تھانہ آئی نائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے دہری شہریت والی خواتین کو ورغلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ ایسی خواتین سے شادی کرکے ان کی جائیدادیں ہتھیا لیتا تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی حاصل ہے، ملزم نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔