دفتر خارجہ کا بھارت کے کشمیر پر ظالمانہ اقدام پر سخت رد عمل

باغی ٹی وی : بھارت کے کشمیر پر ظالمانہ اقدام اور اس کی آئینی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے .دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو بھارت کا غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پاکستان اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ اگست کو بھارت نے غیر قانونی اقدام اٹھایا اور ہندوتوا پالیسی کے ذریعے کشمیر میں بحران پیدا کیا۔

مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

عائشہ فاروقی نے کہا کہ 16 جنوری کو کشمیر مسئلے پر سیکیورٹی کونسل کو بند کمرے میں بریفنگ دی گئی جبکہ اس کے علاوہ بھی پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

یاد رہے کہ مودی حکومت نے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اورآرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔ اس اعلان سے ایک دن قبل ہی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔

Shares: