قابض اسرائیل ظلم اورطاقت کے باوجود فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے: الشیخ صبری

0
39

مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیل ظلم اورطاقت کے باوجود فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے،اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کی مساجد میں اذانوں اور نمازوں سے خوف زدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے استعمال کےمکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رکھیں گے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے شروع کردہ ‘الفجر العظیم’ مہم نے اسرائیلی دشمن کو دہشت اور خوف میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الفجر العظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے اور فلسطینی شہری اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ الشیخ صبری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ الفجر العظیم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

خیال رہےکہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کو 25 جنوری تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی مقدس مقام کے دفاع کا حصہ ہے۔

Leave a reply