سورج گرہن کا براہ راست نظارہ، بچوں‌ سمیت 15 افراد بینائی سے محروم

0
40

نئی دہلی:سورج گرہن کا براہ راست نظارہ، بچوں‌ سمیت 15 افراد بینائی سے محروم،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت میں گزشتہ برس ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کرنے والے 15 شہری بینائی سے محروم ہوگئے۔

سورج گرہن سے متاثر ہونے والے مریضوں کے بارے میں‌ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 10 سے 20 سال تک کی عمر کے لوگوں نے 26 دسمبر کو ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کیا تھا۔مذکورہ افراد کو آنکھوں میں درد کی شکایت اور اندھیرے (کچھ نظر نہ آنے) کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں رکھنے کے بعد چند ٹیسٹ کیے۔

ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ افراد کی بینائی کبھی واپس نہیں آسکتی۔ ڈاکٹر کے مطابق سورج گرہن کو خصوصی چشموں کے بجائے براہ راست دیکھنے سے متاثرہ افراد کی ’سولر ریٹ نیٹس‘ یعنی آنکھوں کی نازک جھلی متاثر ہوگئی ہے۔ یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ افراد کی آنکھوں میں موجود ’ریٹینا‘ کی تہہ بھی جل گئی جس کے باعث اُن کی بینائی بالکل ختم ہوچکی ہے۔

Leave a reply