چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری
باغی ٹی وی :چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے لال شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پارٹی کے ذمہ داران اور دیگر مقامی کارکنا ن بھی ہمراہ تھے. واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی اس وقت سندھ بھر میں اپنے تربیتی اجتماعات منعقد کر رہی ہے .
اسی سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی لاڑکانہ میں 24 جنوری کو جلسہ کر رہی ہے جس سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے. جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں.

پاک سر زمین پارٹی سینئر وائس چئیرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے 24 جنوری لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاڑکانہ کی مختلف شاہراہوں پر ہینڈ بل تقسیم کیے ۔ لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی نے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے ہوئے ہیں.

گوٹھ ملاح ابڑو میں جنرل سیکریٹری سندھ مقبول ابڑو نے گوٹھ کے معزیزین سے ملاقات کی اور 24 جنوری کے جلسے کی دعوت دی معززین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی کہ بھرپور شرکت کریں گے

Shares: