مریم کو نوجوان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 8 سالہ مریم کو نوجوان نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
مریم نامی بچی گلی میں کھیل رہی تھی تو راشد نامی محلہ دار نے اسکو اپنے گھر لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کی اور بچی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار هو گیا ۔تھانہ ملت ٹاون پولیس نے فوری طور پر وقوع کا جائزہ لیا ۔اور فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ۔
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کی حراست میں ہے جس سے تفتیش شروع کردی گئی ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ اغوا کرلیا گیا ،جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کا گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا بچی اور ملزمان کے نمونے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر علاقہ بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے