دوسرے چیئرمین واپڈاگولف ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا

باغی ٹی وی : دوسرے چیئرمین واپڈاگولف ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے. ٹورنامنٹ 26 جنوری تک جاری رہے گا، 5 مختلف کیٹیگریزمیں مقابلے ہوں گے.ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد گولفرز حصہ لے رہے ہیں. چیئرمین واپڈا کی افتتاحی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ملکی ترقی کا بنیادی جز وہے،:پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے واپڈا اہم کردار ادا کررہا ہے.گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کی ترقی کے سلسلے کی کڑی ہے:

Shares: