ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سے متعلق سوشل میڈیا پر”میمز”کاطوفان

0
172

کراچی :ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سے متعلق سوشل میڈیا پر”میمز”کاطوفان بپا ہوگیاہے، باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم ڈرامے کے اختتام کے ساتھ ہی اس کےبارے میں مختلف دلچسپ لطیفے اورتاثرات سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” میں جس طرح دانش کی موت ہوتی ہے اورجس طرح عورت اس سے بےوفائی کرتی ہے اس پرملے جلے ردعمل بھی سامنے آیا ہے،


ذرائع کےمطابق ان مزاحیہ لطیفوں اورتاثرات میں سوشل میڈیا صارفین نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھی تاثرات پیش کردیئے یوں اس وقت سوشل میڈیا پر "میمز کا ایک طوفان بپا ہے

ادھر ذرائع کےمطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ دانش کی موت کی وجہ سے کل اسٹاک مارکیٹ بند رہے گے

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”کے دردناک اختتام پرایک صارف لکھتا ہے کہ دانش کی موت کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ذمہ دار ہے اوریہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، یہ بیان احسن اقبال کی طرف سے منسوب کیا گیا ہے

سابق وزیراعلیٰ‌سندھ قائم علی شاہ کی طرف ایک بیان منسوب کیا گیا اور کہاگیا کہ دانش کنیریاکی موت کا سن بہت دکھ ہوا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق ان مزاحیہ میمز میں‌ بڑے انوکھے تاثرات گھڑے گئے ہیں‌جن کےمطابق ایک صارف لکھتا ہےکہ

ایک خوبصورت مزاحیہ جملہ لکھا گیا کہ دانش کو ٹائم پرلندن بھیجا جاتا تودانش بج جاتا

ڈرامہ میرے پاس تم کے بارے میں مزاحیہ الفاظ لکھتے ہوئے ایک صارف نے یہاں تک کہہ دیا کہ عوام کے پرزورمطالبے پرحکومت نے دانش کی معیت نیپال لے جانے کا فیصلہ کیا ہے

ایک صارف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک بیان داغتا ہے اور کہتا ہےکہ دانش کی موت میں عظیم امریکی قوم غم میں شریک ہے

میاں نواز شریف کی طرف سے ایک مزاحیہ بیان شامل کیا گیا کہ دانش کو میری طرح ڈرامہ کرنا نہ آیا

Leave a reply