وز یر اعظم کا آج دورہ لاہور،کیا ہوں گی مصروفیات
باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورآئیں گے جہاں وہ ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے علاوہ
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان
نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین اور اتحادیوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران وزیراعلیٰ وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں اس کے علاوہ وہ امن و امان کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ناراض اراکان نے فارورڈ بلاک بنا رکھا ہے . ،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے








