خیبر پختون خوا میں تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں اپنے تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے . ذرائع کے مطابق گورنر کے پی مشتاق غنی صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے سبکدوش کردیا گیا۔
واضح رہے صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے جس پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے حکومتی ممبران اور ورکرز کو شدید تحفظات ہیں جنہیں وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان شکایت لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس بنی گالہ پہنچ گئے تھے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات کے معاملہ کو حل کرنے کے لیے صوبائی اسپیکر مشتاق غنی نے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔