کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف پشاور انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

باغی ٹی وی :ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا.پشاور کے مختلف علاقوں سے 59 نان بائی گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر پشاور بھر میں کاروائیاں جاریں ہیں.اس سلسلے میں حیات آباد سے کم وزن روٹی پر 23 نانبائی گرفتارہوئے..صدر کے علاقے سے کم وزن روٹی پر 12 گرفتار کیے گئے. بڈھ بیر سے کم وزن روٹی پر 6 نانبائی گرفتار کیے گئے. متنی، اندرون شہر اور چارسدہ روڈ سے کم وزن روٹی پر 12 نانبائی گرفتار ہوئے.. یونیورسٹی روڈ اور دلزاک روڈ سے کم وزن روٹی پر 6 نانبائی گرفتارہوئے

ڈی سی پشاور نے آرڈر جاری کیا ہے کہ نانبائی 10 روپے کی روٹی 115 گرام سے کم فروخت نہ کریں۔15 روپے کی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Shares: