کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت اظہار تشویش

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا وائرس کے بعض مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے .محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی
محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ ادارے کرونا وائرس کے حوالے سے چوکس رہیں۔کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئے جائیں -عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا

عوام کوکرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے- مشتبہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- علاج معالجے کے دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے- رکرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

Shares: