2018 میں سامنے آئی نبیل قریشی کی کامیڈی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ جس میں اداکار فہد مصطفیٰ اور معروف اداکارہ مہوش حیات نے مرکزی کردار نبھایا فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب پسند کیا اور اب اس فلم نے لندن کے ایک ایوارڈ شو میں دو بڑے اعزاز بھی حاصل کرلیے
لندن میں گولڈ مووی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامزد کی گئی فلموں کی نمائش کی گئی جس کے بعد مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی فلموں کا اعلان کر دیا گیا
جبکہ لندن میں منعقد ہونے والے ‘گولڈ مووی ایوارڈز’ کے دوران فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کو غیر ملکی زبان اور بیسٹ سینی میٹوگرافی کے ایوارڈز دیے گئے

گزشتہ سال ‘لوڈ ویڈنگ’ راجستان انٹرنیشنل فلم کے دوران بھی بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی
اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی فلم کو ملنے والے ان اعزازات سے بےحد خوشی ہوئی
فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی
خیال رہے کہ نبیل قریشی اس وقت اپنی پانچویں فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ پر کام کررہے ہیں اس فلم میں بھی انہوں نے فہد مصطفیٰ کو منتخب کیا جبکہ ماہرہ خان بھی اس فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی
علاوہ ازیں ‘قائداعظم زندہ باد’ کے ساتھ ساتھ نبیل قریشی اور فضا علی میرزا ‘فیٹ مین’ نامی فلم پر بھی کام کررہے ہیں








