سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم
سرکاری دفاترکے ناکارہ سامان بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کو فی الفور نیلام کرنے کا حکم دے دیا،
پنجاب کے تمام سرکاری محکموں، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو قواعد و ضوابط کے مطابق سامان کو نیلام کرنے کیلئے ہدایات کی گئی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دیں۔
ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں کروڑوں روپے جمع ہوں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدام سے ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے 50 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے، سنٹرل پولیس آفس اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں 25 کروڑ روپے جمع ہوئے.
وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان
نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا
ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا
پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا
سرکاری محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ روپے حاصل ہوئے ،
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیئے۔ سالہاسال سے پڑی ہوئی ناکارہ گاڑیوں اور دیگر سامان کی وجہ سے عملے کے ساتھ دفاتر میں آنے والے سائلین کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟