بارش نے تیسرے ٹی 20 میچ کو تاخیر کا شکار کر دیا
باغی ٹی وی : لاہور آج پھر ٹی 20 معرکے کا میدان بنے گا، میچ کا ٹاس ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہو گیا، بنگال ٹائیگرز کو آج کم بیک کا چیلنج درپیش ہے تو پاکستان کو نمبر ون کا، دونوں ٹیمیں آج بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں آج پھر چوکوں چھکوں کی برسات، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، پاکستان ٹی ٹونٹی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے واحد آپشن کلین سویپ ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش 9ویں پوزیشن پر ہے، اگر بنگال ٹائیگرز آج کا میچ جیت جاتے ہیں تو پاکستان سے پہلی پوزیشن چھن جائے گی اور آسٹریلیا پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 ٹی20 میچز کھیلے گئے ہیں۔ گرین شرٹس نے دس میچوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ بنگلہ دیش کو صرف دو میچوں میں فتح نصیب ہوئی۔