قرآن پڑھنے جانیوالی 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں خصوصی خواتین کی عدالت نے وحید طارق کو لڑکی زیادتی کیس میں سزا سنا دی ،عدالت نے ملزم وحید طارق بٹ کو 10 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، خصوصی صنفی کورٹ کے ایڈشنل سیشن جج رحمت علی نے ملزم کیخلاف فیصلہ سنایا
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کی ایف آئی آر تھانہ مغل پورہ میں 2018 میں درج کی گئی، مجرم کے خلاف متاثرہ لڑکی کی بہن نے دفعہ 379 اور 109 کے تحت زیادتی کیس کا مقدمہ درج کرایا،
متاثرہ لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ متاثرہ 17 سالہ لڑکی سائرہ ہمسائے کے گھر قران پاک پڑھنے گئی تھی، ملزم طارق بٹ نے وہاں پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی نے بیان میں کہا کہ مجرم نے مجھے دھوکہ دہی سے اپنے گھر کے کمرے میں بند کرکے منہ پر کپڑا باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا،
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ اور اسکے خود تسلیم کرنے پر اسے سزا سنائی گئی،گواہان اور ڈی این اے رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،عدالت نے مجرم کو دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی،
جنڈر بیس وائلنس کورٹ کے جج رحمت علی نے مجرم کے خلاف 8 صفحات پر مبنی فیصلہ سنایا ،فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم سے جرمانے کے طور پر لی گئی رقم متاثرہ لڑکی کو دی جائے گی،
سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار








