مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شعر لکھ دیا
عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات کی تصویر شیئر کی اور تنقید کرتے ہوئے شعر لکھا کہ تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا ، کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا

ایک اور تصویر تصویر شئیر کی جس پر لکھا کہ ہاتف غیبی سے آواز آتی ہے بلا کا سخی ہوں میں ،جا دوپروں میں بانٹ دیا

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عامر لیاقت حسین نے مہوش حیات کے کسی انداز پر تنقید کی ہو اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی جب مہوش حیات نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا تو اُس وقت بھی عامر لیاقت نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےداکارہ کو ’آئٹم گرل‘ کہا تھا
عامر لیاقت نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں آپ کو پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی اگر قاسم سلیمانی حیات ہوتے تو کیا وہ آپ کو ایران میں پرفارم کرنے کے لیے بُلاتے؟
عامر لیاقت کے اِس ٹوئٹ پر مہوش حیات نے ان کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ یہ ’آئٹم گرل‘ اپنی رائے دینے کا جمہوری حق رکھتی ہے اور میں اپنا وہ ہی حق استعمال کر رہی ہوں جب کہ آپ اِسے اپنا ذاتی مذاق بناتے ہیں اور اِس سے زیادہ کچھ نہیں مرد بنیں یہی نہیں انہوں نے عامر لیاقت سے طنز یہ انداز میں سوال کیا تھا کہ ’ویسے اُس واقعے کا کیا ہوا جس میں آپ میرے خلاف ’لوڈ ویڈنگ‘ کا مقدمہ درج کر رہے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں
اس سے قبل مارچ 2017 میں بھی عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب انہیں صدارتی ایوارڈ ’تمغہ امتیاز‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کیا
عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی پوری کہانی ان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور وہ اس پر دونوں کے خلاف عدالت جائیں گے‘ تاہم تاحال انہوں نے عدالت سے رجوع نہیں کیا








