انقرہ :بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نا قابلِ قبول ہے، اطلاعات کےمطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا مقدس مقام ہے، اسے اسرائیل کے حوالے کرنے کا پلان ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ نام نہاد امن پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نام نہاد امن پلان قیام امن اور مسئلے کے حل کے لئے کوئی خدمت سرانجام نہیں دے گا۔

رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے روس کے ساتھ سوچی میں اور آستانہ میں بعض مذاکرات اور سمجھوتے طے پائے تھے۔ جب تک روس ان سمجھوتوں کے ساتھ وفادار رہے گا ہم بھی اسی وفاداری کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت روس نہ تو آستانہ سمجھوتے کی پاسداری کر رہا ہے اور نہ ہی سوچی سمجھوتے کی۔

Shares: