بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کے گوا ائیرپورٹ پر مداح سے غصے میں موبائل چھیننے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسٹوڈنٹ ونگ آف کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا نے ان سے اس حرکت پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ گوا ائیرپورٹ سے نکل رہے ہیں اور دبنگ خان جیسے ہی ائیرپورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہیں تو اسی دوران ایک مداح اداکار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے جس پر سلمان خان غصے میں مداح کا موبائل چھین لیتے ہیں

ایک ٹویٹر صارف نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انکل گوا میں اس طرح کا رویہ نہیں چلے گا یہ ممبئی کا فٹ پاتھ نہیں جہاں آپ لوگوں کو کار کے نیچے کچل کر چلے جائیں اس نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معافی مانگنی چاہئے


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا مداح کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے پر نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا نے گوا کے وزیراعلی پروموڈ ساونت سے اپیل کی ہے کہ اگر اس بدتمیزی پر سلمان خان معافی نہیں مانگیں گے تو گوا میں ان کے داخلے پر پابندی لگادی جائے

نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا نے اپنے مطالبے میں کہا کہ سلمان خان کا اس طرح کا غیر اخلاقی رویہ تمام مداحوں کی بدنامی ہے اور گوا کی حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے تاکہ مستقبل میں کوئی فنکار ایسی حرکت نہ کرے


بی جے پی رہنما نریندر سوائیکر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ایک مشہور شخصیت ہونے کی حیثیت سے لوگ اور آپ کے مداح عوامی مقامات پر آپ کے ساتھ سیلفی لیں گے،آپ کا رویہ اور سلوک انتہائی افسردہ کن ہے آپ کو معافی مانگنی ہوگی

Shares: