مودی کیوں پاکستان کے خلاف زبان بول رہا ، بتایا فواد چوہدری نے
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں،پاکستان کیخلاف بیانات سے بھارتی وزیراعظم الیکشن نہیں جیت سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور ریاستی انتخاب دہلی 18 فروری میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔
برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا
رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ
بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد
واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فوج سات سے 10دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ دو ایئر سٹرائیکس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔