ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس پھر مداحوں کا دل جیتنے کے لئے تیار ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہے اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی نئی فلم فاسٹ اینڈفیوریئس9 کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے

جبکہ اسکا آفیشل ٹریلر31جنوری 2020 کو جاری کیا جائیگااور اسی روز لائیو کنسرٹ بھی منعقد ہوگا

ہدایتکار جسٹن لین کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ون ڈیزل، ریسلر جان سینا، مشیل روڈریگ، کارڈی بی ودیگر اداکار شامل ہیں

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن والی اس فلم کو کرس مورگن، ون ڈیزل اور کلیٹن ٹاؤن سینڈ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو رواں سال مئی میں سینما گھروں میں زبردست تہلکہ مچانے آرہی ہے

Shares: