مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ،چہروں پرمکّے مارتے رہے ،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔
مقبوضہ فلسطین سے ذرائع کےمطابق اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطنییوں پرتشدد کا سلسلہ تیز ترہوگیا ہے،مشرق وسطیٰ کی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔
فلسطین کی صورتحال مانیٹر کرنے والی اسلامی وقف آرگنائزیشن نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں صبح نماز کے وقت بعد نمازیوں پر حملہ کیا۔اسرائیلی پولیس کی بربریت کے وقت ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھے۔