بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

باغی ٹی وی :بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری ۔ تین روزہ پریکٹس میچ ميں ٹيم ٹو نے ايک سو اٹھتر رنز بنا ليے۔ سيريز کے ليے پندرہ رکني ٹيم کا اعلان کل ہوگا۔
قذافي سٹيڈيم ميں تربيتي کيمپ کے دوسرے روز جاري پريکٹس ميچ ميں ٹيم ون کے شان مسعود اور بابر اعظم کي سينچريوں کي بدولت اپني اننگز تين سو انسٹھ رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلير کردي۔ جواب ميں ٹيم ٹو نے اپني پہلي اننگز ميں کھيل کے اختتام پر ايک سو اٹھتر رنز بناے اشفاق احمد چونسٹھ ، فواد عالم چھتيس فیضان ریاض انيس اور حارث سہیل سترہ رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹیم ون کےشاہین شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کي۔


اس موقع پر فاسٹ باولر محمد موسیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکا لیکن اب زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر خود کو منوانا چاہتا ہوں۔باولنگ کوچ وقار یونس کے آنے سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے ۔ اب میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور اسی فارمیٹ میں پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہے ۔ ،تربيتي کيمپ کے تيسرے روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق کریں گے۔ جس کے بعد تربيتي کيمپ راولپنڈي شفٹ کرديا جاے گا ۔ پاکستان اور بنگلہ ديش کے خلاف پہلا ٹيسٹ 7 سے 11 فروري تک راولپنڈي ميں کھيلا جاے گا ۔

Shares: