وزیراعظم عمران خان ، جگری یار اردوان، بنیں‌ گا مہمان، آئیں گے 13 فرروی کوپاکستان

0
42

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان ، جگری یار اردوان، بنیں‌ گا مہمان، آئیں گے 13 فرروی کوپاکستان ،اطلاعات کےمطابق ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان میں ترکی کے صدر وزیر اعظم کے ہمراہ پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کریں گے۔

دفتر خارجہ کےذرائع کےمطابق ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہو گا جس دوران اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور تعلیم,دفاع اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے دس سے بارہ معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

رجب طیب اردوان اسلام آباد میں پاک ترک اعلی سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، پاک ترک اعلی سطح کی تزاویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزیدفروغ پاے گا جبکہ کونسل اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کی راہنمائی اور نگرانی کرے گی۔

اسلام آباد سے وزارت خارجہ کے ذرائع کےمطابق ترک صدر کی آمد کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دی جایے گی,ترک صدر رچپ طیپ اردوان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی ہو گا، جس میں سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچیں گی ارووان پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کےمطابق ترکی کے صدر کی وزیراعظم عمران خان, صدر مملکت عارف علوی, اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں باہمی تعاون کےفروغ، دفاعی تعاون میں بہتری، افغانستان میں قیام امن, مشرق وسطیٰ کی صورتحال,سمیت باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

ترکی کے صدر کو اس دورے کی دعوت وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ گذشتہ برس شام میں جاری فوجی آپریشن کی مصروفیات کے باعث ترک صدر پاکستان نہیں آ سکے تھے ترک صدر کا تین مرتبہ دورہ پاکستان ملتوی ہو چکا ہے۔

Leave a reply