بالی وڈ معروف اداکارہ سونم کپور آہوجا نے نئی دہلی شاہین باغ میں کی جانے والی فائرنگ پر برہمی کا اظہارکیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور آہوجا نے نئی دہلی شاہین باغ میں جلسے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا

ادکارہ نے سماجی رباطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایسی چیز ہے جو میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ بھارت میں ایسا ہو گا اس تفعرقہ انگیز خطرناک سیاست کو روکیں یہ نفرت پھیلاتی ہے یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے

سونم کپور نے لکھا کہ اگر آپ خود کو ہندو مانتے ہیں تو سمجھ لیں کہ یہ مسلک کرم اور دھرم کے بارے میں ہے اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ ان میں سے نہیں

واضح رہے کہ بھارتی متنازع شہریت قانون سی اے اے کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہیں جن میں بھارتی عوام کے ساتھ طلباء اور معروف بالی وڈ شخصیات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آ رہی ہیں

نئی دہلی شاہین باغ میں بھی گذشتہ سال 15 دسمبر سے سینکڑوں لوگ جن میں بچے عورتیں اور طلباء بھی شامل ہیں اس متنازے شہریت قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں جب چند روز قبل اس احتجاج کے مقام پر کپل گجر نامی شخص نے فائرنگ کی

لیکن بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا

Shares: