اسلام آباد:اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کے لیے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ قومی مفاد اور پاکستان کے دوٹوک موقف کی روشنی میں کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کو کسی تیسرے ملک نے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا مشورہ دیا جسے سختی سے مسترد کردیا گیا ، جس کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے وہ بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے سفر 4 سے 5 گھنٹے طویل ہوجائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کیا گیا ہے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہےکہ وہ کشمیریوں کی حمایت میں آخری حد تک جائیں گے جس کے لیے اگرانہیں بھارت سے اس سے بھی سخت معاملات کرنے پڑے تو وہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ بھی ہوگی، وزیراعظم ملائیشیا میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔عائشہ فاروقی کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔